2 اکتوبر 2026 - 18:40
آبنائے ہرمز میں نیا دھماکہ، خلاف ورزی کرنے والا ایک اور جہاز، کام سے گیا

امبری میری ٹائم سیکورٹی کمپنی نے رپورٹ دی ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک خلاف ورزی کرنے والے جہاز پر حملہ ہؤا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ||  برطانیہ کی امبری میری ٹائم سیکورٹی کمپنی نے اعلان کیا کہ پاناما کا پرچم لہرانے والا ایک تیل بردار جہاز آبنائے ہرمز سے گذرتے وقت "ایک پراجیکٹائل کا نشانہ بنا" ہے۔

امبری نے ایک انتباہ میں کہا کہ اس نے تصادم کے بعد کی تصاویر کا جائزہ لیا ہے جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ جہاز کے عقبی حصے سے دھوئیں کے ستون نکل رہے ہیں۔

یہ اس مہینے میں دوسرا حملہ ہے جس میں ایک تیل بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹوں کے مطابق، جہاز کا عملہ محفوظ ہے۔

آبنائے ہرمز دنیا کی تیل کی ترسیل کے لئے ایک اہم گذرگاہ ہے اور اس میں کوئی بھی حملہ یا خلل توانائی کی منڈی اور سمندری سلامتی پر اثر ڈال سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے بارہا خبردار کیا ہے کہ بحری جہازوں کو غیر متعلقہ حکومتوں کے جھانسے میں آکر غیر قانونی روٹ استعمال کرنے سے گریز کرکے، اس ملک کے اعلان کردہ ضوابط کے تحت، ایرانی اداروں سے ہم آہنگ ہوکر، آبنائے کے وسط میں متعینہ روٹ سے گذرنا چاہئے اور یہ کہ خلاف ورزی کرنے والے جہاز غیر محفوظ ہونگے۔

کسی نے خوب کہا ہے کہ تاجر لوگوں، جنوبی خلیج فارس کی عرب ریاستوں جیسی تاجر حکومتوں اور تاجر کمپنیوں کو جنگوں کا حصہ نہیں بننا چاہئے ورنہ ان کا بنیادی کام [یعنی کاروبار] جل کر راکھ ہو سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha